Search
Close this search box.

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع، 14 اگست تک بادل برسنے کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ہیں۔

سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملیر، اسکیم 33، قائد آباد، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، دن کے اوقات میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں