نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر بجلی کا زور دار جھٹکا دے دیا۔ مہنگائی میں پسی عوام پر مذید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
نیپرا کی جانب سے فیصلہ جاری کئے جانے کے بعد بجلی میں اضافے کی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے مہینوں کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیساتھ گیس کی خرید و فروخت کے معاہدے پرکام چل رہا ہے۔
واضح رہے نیپرا نے گزشتہ ماہ مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 86 پیسے اضافہ کیا تھا۔