کراچی پولیس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ، کرمنل ریکارڈ چیک ہوگا

شہرقائد میں پولیس اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کے واقعات سامنے آنے کے بعد بڑا اور اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس محکمہ میں موجود تمام کالی بھیڑوں کو بےنقاب کرکے کاروائی کی جائے گی۔

 

کراچی پولیس کے افسران نے محکمہ میں موجود تمام ملازمین کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس محکمہ کے افسران سمیت  تمام اہلکاروں کا سی آر او کیا جائے گا۔ انسپیکٹر سے لے کر سپاہی تک تمام افسر و اہلکار سی آر او کروائیں گے۔

 

 سی آر او کی مدد سے ملازمین کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائےگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث پانے والے اہلکاروں کی نشاندہی کے بعد انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔

 

کراچی پولیس کی اسکرونٹی کا فیصلہ شہر میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد کیا گیا ہے جس میں پولیس افسر و اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts