کراچی پولیس کا شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آنے لگی ہے۔ کراچی پولیس کا دعوٰی ہے کہ شہر میں موبائل چھیننے، موٹرسائیکل اور کاریں وغیرہ چھیننے یا چوری کرنے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے شہرقائد میں جرائم میں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں کراچی کے تمام آٹھوں ڈسٹرکٹ کا ڈیٹا شامل ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

 

کراچی پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں 206 جبکہ اپریل میں 183 کاریں چوری ہوئیں، مارچ میں 408 اور اپریل میں 346 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔

 

مجموعی طور پر مارچ میں 7 ہزار 316 شہریوں سے چھینا جھپٹی ہوئی جبکہ اپریل میں لٹنے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 628 رہی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں 700 کم وارداتیں ہوئیں۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

واضح رہے کہ کراچی پولیس کی رپورٹ کے برعکس شہر میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران چور ڈاکو بے لگام رہے۔ عید کے تیسرے روز نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون کی حالت نازک ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
جواب دیں
Related Posts