صوبہ سندھ کے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو صرف 2 ہفتوں میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نظر آئے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ گھروں سے شاپنگ کے لیے جانے والی فیملیز کے ساتھ وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں۔
وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کرنے والے ملزمان 5 ہزار روپے میں ضمانت پر چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسنیچنگ اور دیگر جرائم پر کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔