کراچی میں بجلی کی ترسیل کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان نے شہر بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے کوئی بڑا چیلنج درپیش نہیں ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرکمیونیکشن عمران رانا کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہر میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنک نہیں ہورہی ہے۔ لوڈشیڈنگ شیڈول ویب سائٹ پر موجود ہے۔ علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
*لوڈشیڈنگ کے حوالے سے موقف*
شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ شیڈول ویب سائٹ پر موجود ہے۔
علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
صارفین مزید رہنمائی کیلیے کال سینٹر 118، یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) May 8, 2023
کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات کیلئے امتحانی مراکز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی کے الیکٹرک کوئی فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے۔
کراچی میں صرف صرف وہ علاقے جہاں ریکوری کے مسائل ہیں اور کنڈے بہت زیادہ ہیں ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے 25 فیصد علاقے ایسے ہیں جہاں کنڈے کے مسائل ہیں اور وہاں ریکوری کے چیلنجز ہیں دیگر شہر کے 75 فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہر میں بجلی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے کوئی بڑا چیلنج درپیش نہیں ہے۔