کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور گھرانے کا چراغ گل کردیا،ڈکیتی مزاحمت کے دوران چھبیس سالہ نوجوان اتقا معین کو گولیاں مارکر قتل کردیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
گلشن اقبال میں دو ملزمان نے موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر اتقا معین نامی نوجوان پر گولیاں برسا دیں۔ واقعے کے سی سی ٹی فوٹیج کے مطابق دو ملزمان نوجوان کا تعاقب کرتے ہوئے آئے۔ملزمان نے نوجوان کی موٹر سائیکل روکی تو اتقا نے ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر دونوں گھتم گھتا ہو گئے
اس دوران ایک ملزم نے نوجوان کو گولی ماردی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگیا،واقعے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان اتقا معین مقامی یونیورسٹی سے مکینکل انجنئرنگ میں گولڈ میڈلسٹ اور آئی بی اے ایم بی اے کر رہا تھا۔ مقتول کی دو برس کی شادی ہوئی تھی
رواں برس ڈکیتی مزاحمت کے واقعات میں 71 افراد کی جانیں جا چکی ہیں