Search
Close this search box.

کراچی میں پانی کا مسئلہ کے فور منصوبے سے حل ہوجائے گا، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کے فور منصوبے کو کراچی کے پانی کے مسئلے کا حل قرار دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ کے فور پر تیزی سے عمل در آمد جاری ہے۔

خورشید شاہ کے مطابق 200 ارب روپے کے اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔ پانی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ترقی ہی خود انحصاری کی ضمانت ہے۔ 

سید خورشید احمد شاہ نے یہ بات کے فور اور ڈیمز کے منصوبوں پر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ان کے علاوہ وفاقی وزیر اکنامک آفیرز ڈویژن ایاز صادق، وفاقی مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر محمد علی شاہ اور گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں