کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ

شہرقائد میں موسم گرما دستک دینے لگا۔ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ راتیں اب بھی سرد ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جسکے باعث دن میں گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہر کا درجہ حرارت دوپہر کے وقت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

 

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات کے وقت ٹھنڈ برقرار رہے گی جبکہ صبح کے اوقات میں دھند بھی رہے گی۔

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts