کراچی میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان، ہلکی سردی کی شدت بھی چند روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی

شہر قائد میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چند روز تک ہلکی سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت چند روز برقرار رہے گی، آج شہرمیں گردآلودہوائیں چلنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts