کراچی میں آج رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج شام یا رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے 4 سے 5 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔

پاکستان میں بلوچستان کے راستے مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوچکا ہے جسکے زیر اثر کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں۔ شہرقائد میں بارش برسانے والا یہ سسٹم آج رات سے اثر انداز ہوسکتا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات کو بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں تیز بارش کا امکان کل سے ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات نے بھی کراچی میں اگلے چند روز میں بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی کے کچھ مقامات پر 2 سے 3 موسلا دھار بارش کے اسپیل بھی آ سکتے ہیں، کراچی میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ بارش برسانے والا یہ سسٹم کراچی پر وقفے وقفے سے 4 سے 5 مئی تک اثرانداز ہوسکتا ہے تاہم اسکی شدت جمعہ سے پیر تک ہوگی۔

کراچی میں تیز بارش ضرور امکان ہے تاہم شہر میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال کا خدشہ نہیں ہے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts