Search
Close this search box.

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے 6 میں سے 5 پہلوانوں نے میڈل جیت لئے

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جارہے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے پہلوانوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کے 6 میں سے 5 پہلوانوں نے میڈل جیتے جس میں 3 سلور اور 2 برونز میڈل شامل ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر بھارتی حریف سے گولڈ میڈل کا دنگل ہار گئے، 74 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے محمد شریف طاہر نے سلور میڈل جیت لیا۔ شریف طاہر کو بھارتی ریسلر نوین کے ہاتھوں 0-9 سے شکست ہوئی۔

دوسری جانب 57 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے علی اسد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے، علی اسد نے کیوی حریف کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں چت کردیا، علی اسد نے سورج سنگھ کو 0-11 سے آؤٹ کلاس کیا۔

پاکستان کے انعام بٹ نے 86 کلوگرام  جبکہ زمان انور نے 125 کلوگرام کیٹگری میں چاندی کے تمغے حاصل کئے۔ عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں اسکاٹ لینڈ کے پہلوان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے، مقابلوں میں پاکستانیوں نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین کانسی کے تمغہ حاصل کیے ہیں ۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں