پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں ممکنہ احتجاج اور دھرنوں کے نتیجے میں  امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری دفعہ 144 نافذ کرنے کا  نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 بیس روز کیلئے نافد العمل رہے گی۔

 

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔

 

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ حکم نامے کے اجراء کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

 

واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے سلسلے میں تحریک انصاف کی کراچی کی انتظامیہ نے نمائش چورنگی کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی احتجاج اور دھرنے دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts