Search
Close this search box.

پی ایم سی کا میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

پاکستان کے تمام نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملک بھر میں 13 نومبر کو ہوگا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 13 نومبرکو چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سروسز پنجاب، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوا، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سندھ اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی ہوگا۔

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ (ایم بی بی ایس) میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے کی شرح 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 45 فیصد ہے۔

رجسٹریشن کے لیے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا جبکہ ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہےکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیےکراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز  بنائے جائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ دبئی یا سعودی عرب میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی  بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے بھی اہل ہوں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں