Search
Close this search box.

پاکستان کے میچ پر سیکیورٹی تحفظات، ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

بھارت میں شیڈول میں کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز میں اب صرف ڈیڑھ ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے لیکن میگاایونٹ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کی پولیس نے یکے بعد دیگرے دو مسلسل دن میچ رکھنے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اس میں ایک میچ پاکستان کا بھی شامل ہے۔

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے سیکیورٹی خدشات سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آگاہ کردیا ہے۔ 

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہےجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا تھا جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا۔

حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان  اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ورلڈکپ کے میچز کو ری شیڈول کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے تین میچز کو ری شیڈول کیا تھا۔ 

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں