پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس908 پوائنٹس کی کمی ، کاروبار اختتام 74 ہزار 666 پوائنٹس پر ہوا۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کمی مارکیٹ کریکشن کے باعث ہوئی ہے
حصص بازار میں آج 41 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 61 ارب روپے ہے۔
دوسری طرف صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2336 ڈالر فی اونس رہی۔