Search
Close this search box.

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنزبناکر آؤٹ، انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی۔ انگلینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کے باوجود پاکستانی ٹٰیم پہلی اننگز میں خسارے کا شکار ہوئی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے دن پاکستان نے 2 وکٹوں پر 107 رنز سے پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو کریز پر موجود بابراعظم اور سعود شکیل زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہرے ۔

میچ کے دوسرے روز سب سے پہلی وکٹ کپتان بابراعظم کی گری۔ بابر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور اسکے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ سعود شکیل بھی 63 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محمدرضوان 10 ، آغا سلمان 4 ، محمد نواز ایک ، فہیم اشرف 22 ، محمدعلی اور زاہد محمود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ابرار احمد 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 آؤٹ کئے۔ مارک ووڈ اور جو روٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔

پہلی اننگز کے اختتام پر پاکستان کو 79 رنز کا خسارہ ہوا۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز اسکور کئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ابرار احمد 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں