Search
Close this search box.

ٹیکس دینے والوں کا شکریہ اور نہ دینے والوں کو سزا دی جائے،فاروق ستار

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے شیڈو بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کو ترقی دینے کے لئے ایک شیڈو بجٹ پیش کر رہے ہیں، متحدہ بزنس فورم نے دن رات محنت کرکے بجٹ کو تیار کیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں دراصل ایک روایتی بجٹ آتا ہے، ہم نے بغیر کسی خوف کے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پر گفتگو کی، کراچی دشمن بجٹ بھی پیش کردیئے جاتے ہیں، ہم نے اپنے بجٹ میں سب سے پہلے قائداعظم کا قول نوٹ کیا ہے، معیشت کا سب سے گہرا تعلق سیاست سے ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری تجاویز کو شامل کرلے تو عوام کو ریلیف ملتا ہوا نظر آئے گا، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہے، کراچی مانیٹری فنڈز ہی آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلواسکتا ہے، اسلام آباد اور پنڈی والوں کو کہتے ہیں ہماری ہتھکڑیاں توڑی جائیں، ہم 23 ویں صدی میں معیشت کو لیکر جائیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی جب چلتا ہے تو لاہور، کوئٹہ اور لاڑکانہ چلتا ہے، کراچی کے بیٹے ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، رواں مالی سال کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے، آمدنی اور اخراجات میں واضح فرق نظر آرہا ہے، بڑے وڈیرے اور جاگیرداروں کو ہمیشہ سے ٹیکس میں ریلیف دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے تعلق رکھنے والا تو انکم ٹیکس دیتا ہے تو وڈیرے کے لئے ریلیف کیوں؟ ہم کہتے ہیں چھوٹے کسانوں اور مزدوروں کو چھوٹ دیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں