Search
Close this search box.

میئر کراچی الیکشن، پی ٹی آئی کے گرفتار منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنائی جائے، عدالت کا حکم

میئر کراچی کے انتخاب کیلئے عدالت نے تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام گرفتار نمائندگان کو الیکشن کیلئے سٹی کونسل پہنچانے کا بھی حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار منتخب نمائندوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ پولیس اور سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار یوسی چیئرمین کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔

پولیس کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق فردوس شمیم نقوی، عمردروز، سید امجد اور محمد مصطفی مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں، فردوس شمیم نقوی کی طبعیت ناساز ہے اور وہ اس وقت این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیر علاج ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج نے پولیس اور سندھ حکومت کو الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تمام منتخب نمائندوں کو میئر اور ٹائونز کے انتخابات میں شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار یوسی چیئرمین کو میئر کے الیکشن کیلئے سٹی کونسل پہنچایا جائے۔ سندھ حکومت گرفتار منتخب نمائندوں کو باحفاظت سٹی کونسل پہنچائے۔

عدالت نے ایم پی او کے تحت گرفتار مزید پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شہری اگر کسی اور جرم میں مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے فوری رہا کیا جائے۔ شہریوں میں محمد زاہد، سلیم خان، عمیر حیدر، عبید احمد اور سرفراز شامل ہیں۔ 

نظر بند شہریوں کو جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار اور دیگر جیلوں میں نظر بند کیا گیا تھا۔ نظر بند شہریوں کے اہلخانہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں