موسم گرما تعطیلات میں بچوں کو سیر کرائیں، الیکٹرانک آلات سے دور رکھیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے بچوں کی موسم گرما کی تعطیلات گزارانے کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں والدین کو مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ پروفیسر رفیعہ جاوید کی جانب سے والدین کیلئے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران والدین بچوں کو خود کے قریب رکھیں اور الیکٹرانک ڈوائسز سے دور رکھیں۔

چھٹیوں کے دوران والدین اپنے بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت کریں، چھٹیاں صرف آرام کرنے کےلیے نہیں ہوتیں،  یہ والدین کےلیے ایک سنہری موقع ہوتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزاریں۔

پروفیسر رفیعہ جاوید نے کہا ہے کہ یہ وہ وقت ہے کہ بچے کے مسائل کو تحمل کے ساتھ سنیں اور  بچے کو یہ باور کرائیں کہ آپ اسکے دوست ہیں۔

تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں بچوں کو انٹرنیٹ کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ رکھیں،  اپنے ملک کے خوبصورت مقامات کی سیر کرائیں، بچوں کو پاکستان کے تاریخی مقامات کی بھی سیر کرائیں اور  بچوں کو تاریخی معلومات زیادہ سے زیادہ فراہم کریں۔

پروفیسر رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں  بچوں کی اخلاقی تربیت کریں، بچوں کی کردار سازی پر توجہ دیں اور وقت کا صحیح استعمال سکھائیں، چھٹیوں میں بچوں کی صحت پر توجہ دیں، اس سے بچوں پر اچھے اثرات پڑتے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts