Search
Close this search box.

قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بائی پاس کی تعمیر، وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر بائی پاس تعمیر کرنے کے معاملے پر کابینہ کی کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی 5 روز میں اپنی سفارشات مرتب کرکے کابینہ میں پیش کرے گی۔ جسکے بعد بائی پاس کی تعمیر جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کا کنوینر وفاقی وزیر قانون و انصاف سردار ایاز صادق کو مقرر کیا گیا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب رکن ہوں گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، چیئرمین سی ڈی اے، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال خصوصی دعوت پر کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 

وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ یہ مسئلہ عوامی اہمیت اور اعلیٰ ترجیح کا ہے، اس لیے کمیٹی پانچ دنوں کے اندر اپنی سفارشات تیار کرے گی اور انہیں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری تک کام روکنے کا حکم دے دیا۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں