عدالت کا دعا زہرہ کو لاہور کے دارلامان بھیجنے کا حکم

سیشن کورٹ نے دعا زہرا کو لاہورکے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کردیا، دعا زہرا کی استدعا عدالت نے قبول کرلی۔ سیشن کورٹ کے جج نے کیس کی سماعت کے بعد دعا زہرا کو لاہور کے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

دعا زہرا نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کرے۔

قبل ازیں کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کا معاملہ پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کے لیے ریفرنس ارسال کردیا، ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے سامنے ایک بجے پیش کیا جائے گا، کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے۔

یاد رہے دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ دعا زہرا کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر 15سال کے قریب بتائی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی تفتیش نہیں کررہا ، مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts