عالمی یوم ماحولیات، وزیراعظم کا پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کا پیغام، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا بنیادی موضوع پلاسٹک کی آلودگی کا حل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں۔

دنیا بھر میں ہر سال 5 جون کو عالم یوم ماحولیات منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا آغاز اقوام متحدہ کے تحت 50 سال قبل سن 1973 میں میں ہوا تھا اور جب سے ہر سال ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کرہ ارض کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ماحولیات پلاسٹک آلودگی کا حل کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان میں سالانہ تقریبا 20 ملین ٹن فضلہ جمع ہوتا ہے جس میں سے 5 سے 10 فیصد پلاسٹک کا کچرا شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، موسم گرما میں ہیٹ ویوو ناقابل برداشت تو موسم سرما میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں خطے میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب کا پیش خیمہ بھی بننے لگیں۔

عالمی ادارے جرمن واچ کے گلوبل کلائیمٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے، سال 2000 سے 2019 تک پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 173 قدرتی آفات رونما ہوئیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے جی ڈی پی کے ہر یونٹ پر اعشاریہ 52 فیصد نقصان بھی ہو رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو نا صرف جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا بلکہ پلاسٹک سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر ذرائع کا تدارک بھی کرنا ہو گا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عالمی یوم ماحولیات پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف  نے عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم ہاؤس کوپلاسٹک کا استعمال بند کرنےکی ہدایت  دے دی۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر  پر جاری اعلامیے میں وزیراعظم شہباز شریف  نے پلاسٹک سے  پھیلنے والی آلودگی سےنمٹنے کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اظہار  کیا اور ساتھ ہی  آلودگی پر قابو  پانےکیلئے عالمی اقدام پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 70 فیصد پلاسٹک کےفضلےکوغلط طریقے سے ٹھکانے لگایاجاتا ہے، وفاقی حکومت ملک میں پلاسٹک کےفضلےکوکم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts