سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 3 افسران مبینہ طور پر بلڈر سے بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

کراچی میں پریڈی پولیس نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 3 افسران کو مبینہ طور پر بلڈر سے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تینوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پریڈی پولیس کی جانب سے ایس بی سی اے کے گرفتار افسران میں بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم، امین اور ظفر شامل ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید اویس حسین اور ضیاء فرار ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ملزمان نے ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتا طلب کیا تھا جبکہ وہ لوگ پہلے مرحلے میں 5 لاکھ روپے وصول کر چکے تھے، ملزمان بھتے کی بقایا رقم لینے پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

بھتا خوری کے معاملے کا مقدمہ سید بلال نجیب کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں بھتا خوری اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts