مینو بند کریں
Search
Close this search box.

زمبابوے کی ون ڈے کرکٹ میں تاریخی کامیابی، آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست

زمبابوے نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست دی ہے۔

تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف کا دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 39 ویں میں پورا کرنے جیت اپنے نام کی۔

آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزوِل میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 241 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔ ڈیوڈ وارنر 94 رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔ گلیسن میکس ویل 19 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر ہے۔

آسٹریلیا کا دیگر کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ جاسکا۔ زمبابوے کے لیگ اسپنر ریان برل نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 3 اوورز میں 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں زمبابوبے نے 39 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ زمبابوے کے کپتان ریگس چاکابوا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارومانی نے 35 رنز بنائے۔ زمبابوے نے آسٹریلوی سرزمین پر پہلا ون ڈے میچ جیتا۔

تاہم  تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ 8 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دی تھی۔

جواب دیں