Search
Close this search box.

جامعہ کراچی کا انٹر سال اول کی بنیاد پر داخلے دینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے باعث آئندہ تعلیمی سیشن 2023 کے داخلے انٹرسال اول کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  حتمی منظوری جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے انٹر سال دوئم کے نتائج تاخیر سے آنے کے باعث آئندہ تعلیمی سیشن 2023 کے داخلے انٹر سال اول کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو 14نومبر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت ہوگا یہ اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے داخلوں پر مبنی ہوگا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے روزنامہ جنگ کے نمائندے  کو بتایا کہ ان کا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر سعید الدین سےانٹر سال دوئم کے نتائج پر گفتگو ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ انٹر پر ی انجئیرننگ اور پری میڈیکل سال دوئم کے نتائج کا اجراء 10روز کے اندر کردیا جائے گا۔

باقی نتائج ایک ماہ کے اندر جاری ہوجائے گے۔ ڈاکٹر خالدعراقی نے کہا کہ اگر نتائج میں تاخیر ہوئی اکیڈمک کونسل تعلیمی سال 2023 کو تاخیر سے بچانے کے لیے انٹر سال اول کے نتائج پر داخلوں کا اعلان کردے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں