ایم کیوایم ڈپٹی کنوینئر کنور ندیم جمیل کو برین ہیمرج، حالت تشویشناک

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے۔

 

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج کی شکایت کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا، اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔  گزشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔

 

ایم کیو ایم کے کنوینئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

 

واضح رہے کہ کنور نوید جمیل سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئیر ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts