وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 افغان مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی اور 3 افغان مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
افغان مسافر پاکستان سے سعودی عرب جانے کی کوشش کررہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حمید اللہ، سید اللہ اور محمدسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق افغان مسافروں سے موبائل فونز ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔