Search
Close this search box.

ایشیا کپ کے وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، دیگر ٹکٹ 14 اگست کو دستیاب ہوں گے

ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں شیڈول میچز کے پہلے مرحلے میں وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 14 اگست کو فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، شائقین کرکٹ پی سی بی کی مقرر کردہ ویب سائٹ pcb.bookme.pk پر جاکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژرز اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پہلے 2 میچز میں وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے اور وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ پریمیئم کیٹگری میں شامل رمیز راجا اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے ہو گی۔

سپرفور مرحلے کا بھی ایک میچ پاکستان میں شیڈول ہے جسکے وقاریونس اور وسیم اکرم انکلوژر کے ٹکٹ 8 ہزار 500 جبکہ وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹ 10 ہزار میں دستیاب ہیں۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کا ٹکٹ 6 ہزار جبکہ راجاز اور سعید انور انکلوژر کا ٹکٹ ڈھائی ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق ایشیا کپ کے سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں