آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے پاکستان کی معیشیت پر مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں جہاں تیزی دیکھی جارہی ہے وہیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے سے کم ہوکر 282 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ایکسچینج کمپنییز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفرپراچہ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ آج بند ہے بینکس آج کلوزنگ پر ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی آج زیادہ تر بند ہیں۔
ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ کل اوپن ایکسچینج کھلے گی تو ڈالر میں 5 روپے تک کمی کی توقع ہے، اوپن مارکیٹ میں کل ڈالر 290 روپے سے کم ہوکر 285 روپے تک آسکتا ہے۔