اورنگی ٹاؤن میں چھت گرنے سے ماں اور تین بچے جاں بحق

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ ایم پی آر کالونی میں جمعرات کی رات شدید بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ 
سماء نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
 متاثرہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دیوار خستہ حال تھی اور موسلادھار بارش نے اسے منہدم کر دیا۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ  کے مطابق ایس ایس پی عزیز نے میڈیا کے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا پانی گذشتہ رات گھر میں داخل ہوا تو مکان کے مالک رسول سعید اور خاندان کے دیگر افراد اس ناخوشگوار واقع کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے .جبکہ مقتولہ ”نصیب حوا خاتون“ سمیت تینوں بچے اندر سو رہے تھے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts