Search
Close this search box.

اورنگی ٹاؤن اور سولجربازار سے غیرقانونی طور پر ذبح جانوروں کا 900 کلو گوشت ضبط

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور سولجر بازار سے محکمہ ویٹرنری سروسز نے غیرقانونی طور پر ذبح کئے گئے جانوروں کا 900 کلو گوشت ضبط کرلیا۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ویٹرنری سروسزنے غیرقانونی طورپرذبح کیے گئے جانوروں کا 900 کلو گوشت ضبط کرکے فلاحی اداروں کے حوالے کردیا۔

محکمہ ویٹرنری بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے ضلع شرقی میں سولجر بازارمارکیٹ میں غیرقانونی ذبیحہ کا 500 کلو گرام گوشت ضبط کرکے فلاحی ادارے کے حوالے کردیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں اورنگی ٹاؤن میں غیرقانونی ذبیحہ کا 400کلو گرام گوشت ضبط کرکے فلاحی ادارے میں جمع کرادیاگیا۔

محکمہ ویٹرنری سروسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی ذبیحہ کاگوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کوتنبیہ کی ہے کہ وہ اس سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

شہریوں کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور صاف گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں