چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما اعظم سواتی اور انکی اہلیہ کی ذاتی ویڈیو بنانے پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر دئے گئے پیغام میں اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کے ملزمان کو سزا دینے کیلئے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
عمران خان نے لکھا کہ وہ پاکستان کی طرف سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے معذرت خواہ ہیں۔ ایک تہجد گزار خاتون کو اس وقت سخت تکلیف، اذیت اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
I want to apologise on behalf of Pakistan to Mrs Swati, a very private, non public, tahajut guzaar lady for the pain, anguish and sense of humiliation she is having to suffer.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 5, 2022
عمران خان نے کہا ہے کہ برہنہ ہونے سے لے کر حراستی تشدد تک ریاست کے ہاتھوں اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان تمام اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے حوالے سے ویڈیو میں ان کی اہلیہ کی رازداری کی خلاف ورزی کی گئی ہے، یہ افسوسناک، قابل مذمت اور سراسر قابل مذمت ہے اور کسی انسان کو اس کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
Pakistan was created on Islamic moral values of human dignity, honour of the family & inviolability of chadar & chardawari. What has happened to Azam Swati at the hands of the State has been a blatant violation of all these values – from being stripped naked to custodial torture
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 5, 2022
واضح رہے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کا حال بتایا اور اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انکی اہلیہ کو ایک ویڈیو بھجی گئی جس پر انہوں نے مجھے فون کیا اور میرے معلوم کرنے پر وہ رو پڑیں اور چیخ و پکار کی۔
سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمپاؤنڈ کوئٹہ کی رہائش گاہ میں سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور اس کے بعد بلیک میلنگ کے شرمناک اور گھٹیا عمل کی تفصیلات#اعظم_سواتی_کو_انصاف_دو pic.twitter.com/f1O5Y5vPNY
— PTI (@PTIofficial) November 5, 2022
اعظم سواتی نے بتایا کہ انہوں نے جب اپنی بیٹی سے فون کرکے معلوم کیا کہ کیا ہوا تو انکی بیٹی نے بتایا کہ امی کو ایک ویڈیو بھیجی گئی اور یہ ویڈیو آپکی اور امی کی ذاتی ویڈیو ہے۔ یہ بیان کرتے ہوئے اعظم سواتی پریس کانفرنس کے دوران ہی آبدیدہ ہوگئے