Search
Close this search box.

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارلیمنٹ میں واپسی کے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کو نظرانداز کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمان کے پاس ہے، تمام جماعتوں سےاپیل ہے معاشی استحکام کیلئے پارلیمان میں آئیں۔

تحریک انصاف کوپارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دیتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو نظر انداز کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تسلی ہونے تک کسی رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی ارکان کو کہتا ہوں آئیں اسمبلی میں بیٹھیں، جس طرح حکومت ضروری ہے،اپوزیشن بھی ضروری ہے۔

راجا پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ بطور اسپیکر اسمبلی میری خواہش ہوگی کہ ہر اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں