حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاملے پر عملدرآمد اگلے 24 گھنٹوں میں شروع ہوگا۔
قطری حکومت کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق حماس کے زیر حراست پچاس اسرائیلی قیدی رہا ہونگے،اسرائیل ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،قیدیوں کے تبادلے میں خواتین اور کم عمر قیدیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
معاہدے کےمطابق ایندھن سمیت بڑی مقدار میں امدادی سامان غزہ میں داخل ہوگا اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگا،جنگ بندی چاردن کے لیے ہوگی۔ جس میں ضرورت پڑنے پرتوسیع ہوسکتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق جنگ بندی 4 دن کے لیے ہوگی،ضرورت پڑنے پرتوسیع ممکن ہے، معاہدے میں قطر کے علاوہ مصر اور امریکا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے قطری اور مصری حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاہدے پر نظر رکھیں گے۔