Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 2 دن میں ساڑھے 10 ہزار کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کے 1 تولہ بھاؤ میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا، یوں قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ1 ہزار 959 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts