Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

اسٹیٹ بینک کا تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے اور پلاسٹک کا نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں برس دسمبر تک 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ ہے اور اس بار پلاسٹک کے کرنسی نوٹ بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی سے متعلق بریفنگ دی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اجلاس میں بتایا کہ تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہے۔ نئے ڈیزائن کے نوٹ پر کام مکمل ہونے پر کابینہ میں لائیں گے، سال کے اختتام تک اس پر اپنے طور پر کام مکمل کرلیں گے۔ جعلی نوٹ کی روک تھام کے لیے بہت سے ایڈوانس فیچرز آچکے ہیں۔ گورنر جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ آنے کے بعد پانچ سالوں میں بالترتیب پرانے نوٹ ختم کئے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایک پلاسٹک کا کرنسی نوٹ بھی جاری کریں گے۔اگر یہ نوٹ پائیدار ہوا اور اسکے سیکیورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو پھر ہم پلاسٹک کرنسی کی طرف جائیں گے ورنہ ہوسکتا ہے یہ منصوبہ قابل عمل نہ ہو۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے ممبر شاہزیب درانی نے سوال اٹھایا کہ حکومت پلاسٹک کے خاتمے پر کام کررہی ہے اور آپ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ لانے کی تیاری کررہے ہیں؟ جس پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ایک ہی کرنسی نوٹ جاری کیا جائے گا اور عوام نے اسے قبول کیا تو ہی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ کی جانب جائیں گے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کرنسی کے بارے میں ہمارے ہاں کلیئرٹی نہیں۔ جسے ہم پلاسٹک کرنسی کہتے ہیں وہ ڈیبٹ کارڈ وغیرہ کو سمجھتے ہیں۔ ہم پولیمر کرنسی کے نئے نوٹ لانے کی تیاری کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کوئی ایک نوٹ پولیمر پیپر پر لانے کی تجویز ہے۔ یہ تیار کرکے کابینہ کو بھجوائیں گے، اگر کابینہ نے منظوری دی تو پھر ہم جاری کریں گے۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی محسن عزیز نے 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی۔ محسن عزیز کا کہنا تھا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے۔ اسے ختم ہونا چاہیے، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا۔ اسی لیے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی 5 ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے۔

محسن عزیز نے کہا کہ 5ہزار روپے کا نوٹ اگر آپ نے بند کردیا تو یقین دلاتا ہوں مارکیٹ میں یہ نوٹ 3 ہزارروپے کا فروخت ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس کا غلط استعمال روکنا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں