Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفود کے سربراہان میں کون کون شامل ہے؟

وزارت خارجہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام کی فہرست جاری کر دی گئی ہے

چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد اور بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔

قزاقستان کی وزیرِ اعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے، تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔
ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف، ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلامآباد میں 15 اور 16 اکتوبر 2024 کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد ہونے جا ریا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گ

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں