Search
Close this search box.
سائنس اور ٹیکنالوجی خصوصیت

میٹا نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچرز اور گیجٹس متعارف کروادئے

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت تیز ترین ترقی اور کامیابی کی ضمانت کے ساتھ ساتھ دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کا ایک اہم زریعہ بھی بنتا جارہا ہے ،،، میدان جنگ سے لے کر تعلیم کے میدان اور طب کے شعبے سے لے کر روز مرہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے امور کی انجام دہی میں بھی مصنوعی ذہانت کے کرشمے ہر روز سامنے آرہے ہیں۔

مصنوعی زہانت کے میدان میں مختلف ادارے اور کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں مصروف ہیں اوراپنی نت نئی ایجادات سے نہ صرف دنیا کو حیران کر رہی ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بے شمار آسانیاں بھی پیدا کر رہی ہیں ،دنیا بھر کے صارفین ان نئی ایجادات اورٹیکنالوجی کواستعمال کے زریعے اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں بھی لا رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بھی گذشتہ دنوں اپنے ایونٹ ‘ میٹا کنکٹ 2024’ میں مختلف حیرت انگیز فیچرز، گیجٹس اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہیں مستقبل میں ہماری زندگیوں میں حیران کن تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ میٹا کی نئی ٹیکنالوجی اور ایجادات میں سے چند کے بارے میں جانتے ہیں

اورین: اے آر اور اے آئی کے نئے چشمے

میٹا کی جانب سے طویل عرصے سے اسمارٹ فونز کے متبادل کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔
میٹا کنکٹ میں کمپنی نے اپنا پہلا اے آر اسمارٹ گلاس اورین متعارف کرایا ہے اس کے اندر پراجیکٹرز موجود ہیں جو ہولوگرامز کو گلاسز میں ڈسپلے کرتے ییں۔
دیکھنے میں یہ عام گلاسز لگتے ہیں اور اس سے چہرہ چھپتا نہیں یا یوں کہہ لیں کہ انہیں پہننے والوں کی آنکھیں، چہرہ اور تاثرات دیکھنا ممکن ہے۔میٹا کے مطابق یہ ہلکے وزن کے گلاسز ہیں جو چار دیواری کے اندر اور باہر دونوں جگہ کام کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ آپ اورین سے فریج کے اندر دیکھ سکیں گے اور میٹا اے آئی کی جانب سے اس میں موجود سامان کو مدنظر رکھ کر کھانے کی ترکیب کی تجویز دی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق فی الحال یہ اسمارٹ گلاسز عام فروخت کے لیے پیش نہیں کیے جا رہے بلکہ یہ محدود افراد کو دستیاب ہوں گے تاکہ ان کو زیادہ بہتر بنانے کے بعد سب کے لیے پیش کیا جائے۔

رے بین میٹا گلاسز کے لیے نئے اے آئی فیچرز

میٹا نے رے بن کے اشتراک سے نئے اے آئی فیچرز سے آراستہ چشمے متعارف کرائے ہیں جس کے زریعے آپ دیکھی ہوئی چیزوں کو یاد رکھ سکتے ہیں، کیو آر کوڈز اسکین کر سکتے ہیں، اور حقیقی وقت میں ویڈیو کے ذریعے آپ اسکی حرکات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ کہ یہ لائیو زبان کا ترجمہ بھی کر سکتے ہیں۔

میٹا اے آئی کا نیا وائس موڈ

میٹا کے اس نئے فیچر کے استعمال کے زریعے اب آپ میٹا اے آئی سے وائس کمانڈ کے زریعے بات چیت بھی کر سکتے ہیں اور اسے گفتگو کے زریعے کمانڈ دے کر اپنی ضرورت سمجھا سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ چیز کی تلاش اور تخلیق کو ممکن بنا سکتیں گے۔

فیس بک اور انسٹاگرام فیڈز میں اے آئی جنریٹڈ کانٹینٹ

میٹا فیس بک پوسٹ کے لئے اب ایک نیا فیچر ’امیجنڈ فار یو‘ متعارف کروا رہا ہے، جسکے زریعے اب آپ صرف ایک پرامٹ کے زریعے اپنی فیڈ، اسٹوریز اور پروفائل کے لئے براہ راست میٹا اے آئی کے استعمال کے زریعے تصاویر تخلیق کر سکتے ہیں۔
اور اسے اپنی مرضی کے مطابق تبدیل سکتے ہیں، تصویر پسند نہ آنے کی صورت میں دئے گئے کمانڈ کے نتیجے میں میٹا اے آئی آپ کے لیے نیا کانٹینٹ تخلیق کرے گی۔

میٹا اے آئی اب تصویریں ’دیکھ‘ سکتی ہے

اس نئے فیچر کے زریعے آپ میٹا اے آئی کو تصویریں بھیج سکتے ہیں جسے وہ نہ صرف دیکھ سکتی ہے بلکہ اس پر اپنا رد عمل بھی دے سکتی ہے ۔ اس فیچر کے استعمال کے زریعے آپ میٹا اے آئی کو کمانڈ دے کر تصویر میں تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں مثلا کوئی چیز ہٹانی ہو ، بیک گراونڈ تبدیل کر نا ہو یا کسی نئی چیز کا اضافہ کرنا ہو ، اب یہ سب چھوٹی سی ایک کمانڈ کے ذریعے باآسانی ممکن ہو سکے گا، مگر یہ سہولت فی الحال صرف امریکہ میں ہی دستیاب ہو گی ۔

ریلز کے لیے نئے تجرباتی اے آئی فیچرز

گو کہ آٹو میٹک ڈبنگ اور کسی بھی زبان میں لپ سنکنگ ٹیکنالوجی کے زریعے ویڈیوز کی تیاری ایک پرانا فیچر ہے لیکن میٹا پہلی بار اپنے ریلز میں یہ آپشن متعارف کررہا ہے، اس فیچر کے استعمال کے زریعے اب صارف کسی بھی زبان میں آسانی سے اپنی ریلز بنا سکیں گے اور زیادہ سے ذیادہ آڈینس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

لاما 3.2 ماڈلز کا لانچ

یہ نئے اے آئی ماڈلز مختلف سائز میں دستیاب ہیں اور ان کا خاص مقصد تصویری شناخت اور ٹیکسٹ کی پروسیسنگ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ماڈلز کو موبائل اور ڈیوائسز پر بھی چلایا جا سکتا ہے، اور آپ کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں گی۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ میٹا کنکٹ کی اس تقریب میں کہا کہ میٹا اے آئی نہ صرف جدید ترین اے آئی ماڈلز کی پیشکش کرتا ہے بلکہ ان تک مفت رسائی بھی فراہم کرتا ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ میٹا اے آئی اس سال کے آخر تک دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اے آئی اسسٹنٹ بننے کی راہ پر گامزن ہے اور وہ اسمیں کامیاب بھی ہو جائےگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں