Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ایک دن میں ڈینگی کے 10 کیس رپورٹ، کونسا ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے؟

شہرقائد میں ایک دن میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 8 اکتوبر کو ڈینگی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی 4، ضلع شرقی 3 اور ضلع جنوبی سے ڈینگی کے 3 کیس رپورٹ ہوئےہیں-

رواں سال کراچی میں اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 473 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 709 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔

واضع رہے کہ شہر میں چکن گونیا کے کیسز کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts