Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز، انٹرنیشنل لائسنس کیلئے اب اندورن سندھ سے کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی

سندھ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اندرون سندھ کے شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے اب کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنے ڈویژنل شہروں سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں

ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق آن لائن کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہر ڈویژنل شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔۔

ڈی آئی جی اقبال دارا کے مطابق نئی سہولت کے شروع ہونے سے جمعرات تک سب سے زیادہ ڈرائیونگ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کلفٹن برانچ سے 693 جاری کیے گئے۔ ڈی ایل حیدرآباد میں 52، ڈی ایل کورنگی سے 23، ڈی ایل ملیر سعید آباد سے ایک، ڈی ایل ناظم اباد سے 104، پی ایف سی ساؤتھ سے 65 ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا ہو چکا ہے۔ دو شہری اپنے گھر بیٹھے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرچکے ہیں۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ کسی بھی شہری کے پاس سندھ کی جانب سے جاری کردہ مستقل ڈرائیونگ لائسنس ہے تو انہیں کسی ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈرائیونگ پرمٹ ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے دیے گئے پتے پر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس ایک ہزار 88 روپے ہے جو آن لائن ادا کی جا سکتی ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں