اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،اسلام آباد، لاہور، پشاور،ملتان، سرگودھا، سوات، مالا کنڈ، فیصل آباد، وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا، جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی
زلزلے کی شدت، اس کے دورانیے اور اس کے نتیجے میں ہوئے نقصان کے حوالے سے کوئی بات فی الحال سامنے نہیں آئی ہے