فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں بڑے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور انہیں خصوصی مراعات دینے کیلئے پاکستان آنر کارڈ دینے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق یف بی آر کی جانب سے اس مقصد کے لئے باقاعدہ طور پر ٹیکس ایئر دو ہزار تئیس کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آنر کارڈ رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو کارڈ کے اجراء کی تاریخ سے ایک سال تک مراعات اور سہولیات حاصل رہیں گی۔ اسکیم کا اطلاق ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیراعظم سے ایوارڈ وصول کرنے والے ہر کٹیگری کے ٹاپ ٹیکس دہندگان پر ہوگا۔

اسکیم کے تحت نو بڑے برآمد کنندگان کو پاکستان آنر کارڈ جاری کیے جائیں گے، کیمیکل پراڈکٹس، فوڈ پراڈکٹس، لیدر، مشینری، فارما سیوٹیکل اور کھیلوں کے سامان کے شعبے سے دو دو بڑے ایکسپورٹرز کو کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

اسٹیل اینڈ میٹل پراڈکٹس، پیپر اینڈ پلاسٹک سمیت دیگر شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ایک ایک بڑے برآمد کنندہ کو یہ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔