پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اکتوبر کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 23 فیصد اضافے کی تصدیق کی ہے۔ پی ایس او کے مطابق کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر23 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سماء نیوز کے مطابق پی ایس او کے جاری اعداد و شمار میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ماہ اکتوبرکے دوران پی ایس او کی منصوعات کی فروخت 0.63 ملین ٹن ریکارڈکی گئی جو اس سے پچھلے مہینے ستمبر کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے، ستمبرمیں پی ایس اوکے 0.51 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس او کی منصوعات کی فروخت  2.54 ملین ٹن ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 3.21 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس اوکے پٹرول کی 1.13 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.10ملین ٹن اورفرنس آئل کی 0.09 ملین ٹن فروخت ریکارڈکی گئی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 1.11ملین ٹن پٹرول،1.13 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.76 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔