Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہوگی۔

سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

 

بانی پاکستان کا یوم پیدائش ہر سال پوری قوم جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہے۔ دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔

قائد کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک بھر میں مختلف سماجی، سیاسی اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور فورمز کی جانب سے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں