Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تعلیمی اداروں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کیساتھ ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے تمام ڈپارٹمنٹس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کے ساتھ ڈیجیٹلائز ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے کر تعلیم کا نظام مزید بہتر کرنا ہے، ایجوکیشن میں گورننس، معیار اور بچوں کی اسکول تک آسان رسائی ہونی چاہیے۔

وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کو انتظامی اختیارات دے رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ہر ہیڈ ماسٹر کو براہِ راست فنڈز دیے جائیں تاکہ اسکول بہتر کر سکیں، ہیڈ ماسٹر کو نئے مالی سال سے براہِ راست ڈی ڈی او پاور دی جائیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں کا اپنا بجٹ ہو گا اور وہ خود خرچ کر سکیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts