Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی ڈھائی نمبرمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک اور شہری کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبرمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری سعداللہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتول اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو مقتول نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی مقتول کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مقتول سعداللہ سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا، ایک بچے کا باپ اور 3بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ مقتول کا آبائی تعلق گجرنوالہ سے تھا، جاں بحق ہونے والے سعد اللہ کی عمر 40 سال تھی، جو کہ محنت کش اور وائی ایریا کا رہائشی تھا۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts