حکومت سندھ نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 پیٹرول پمپ پر چھاپے مارے اور دو کو سیل کردیا۔ ایکپریس نیوز کے مطابق ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو نے پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مہران ٹاؤن کے علاقے میں مقدار میں کمی پر پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا، معاون خاص نے صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے بتایا کہ پئمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔