Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنوری کے آخری ہفتے میں 4 سے زائد سیارے ایک قطارمیں نظر آنے کا امکان

سپارکو کے ترجمان کے مطابق سیاروں کی پریڈ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہوگی، سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے، تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے نظر آسکیں گے، سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہا جاتا ہے، فلکیات کے شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت منظر ہوگا۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts