Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

رواں سال کراچی میں گرم اور سرد ترین رات کونسی رہی؟ کراچی میں موسم کی صورتحال پر جائزہ

سال 2024 کاآغاز شدید سردی سے ہوا جو نومبر کے گرم ترین مہیے تک مختلف رنگ بدلتا رہا، سال 2024 میں 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی رات شہر کی سرد ترین رات قرار پائی جبکہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گیارہ اور بارہ جنوری کی درمیان رات کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

گلوبل وارمنگ کے باعث کرہ ارض کے بڑھتے درجہ حرارت کے اثرات کراچی میں بھی دیکھے گئے ۔جولائی کے مہینے میں تین بار یکم , 17 اور 18 جولائی کو رات کے وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا یہ تین راتیں سال کی گرم ترین راتیں تھیں سال 2024 کے دوران سب سے ذیادہ درجہ حرارت 25 جون کو ریکارڈ کیاگیا جب پارہ 42 ڈگری سینیٹی گریڈ تک جا پہنچا اکتوبر بھی غیر معمولی رہا جس نے 57 سال کی گرمی کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ نومبر میں بھی رات کا درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث نومبر سال 2024 کا گرم ترین مہینہ رہا اور شہر سال 2024 کےدوران جون اور جولائی میں دو مرتبہ ہیٹ ویو کی زد میں بھی آیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کے دوران کراچی میں مون سون کے دوران معمول سے 60 فیصد ذیادہ بارشیں ہوئیں سب سے ذیادہ بارش 4 فروری کو 50.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1976کے بعد پہلی بار اگست کے مہینے میں سمندری طوفان بنا اسنی نامی سمندری طوفان کے اثرات کراچی پر بھی دیکھائی دیئے جس کے باعث کراچی میں بارش اور تیز ہواوں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔

سال 2024 کے دوران تین سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوئے، پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو ہواجس کا دورانیہ 5 گھنٹے 10 منٹ تھا دوسرا سورج گرہن دو اکتو کو ہوا جسکا دورانیہ 1 گھنٹے آٹھ منٹ تھا جبکہ سورج کو تیسری مرتبہ گرین 14 اکتوبر کو لگا اسی طرح سال کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو دیکھنے میں آیا سال 2024 کا دوسرا چاند گرہن جزوی تھا جسکا نظارا 18 ستمبر کو کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں